2023کا سورج تلخ و شیریں یادیں لیے غروب،ویلکم2024،قوم نے نئے سال سے امیدیں وابستہ کرلیں

لاہور،اسلام آباد،کراچی،پشاور ، کوئٹہ ، آکلینڈ، سڈنی: (بیورورپورٹ،نمائندہ خصوصی، کرائم رپورٹر،مشرق نیوز) ویلکم2024 ، 2023کاسورج تلخ و شیریں یادیں لیے غروب ہوگیا۔

،تفصیلات کے مطابق حسرت و یاس، غم اور خوشی، کہیں شادیانے،کہیں ماتم، تلخ و شیریں یادیں لیے سال2023 کا آخری سورج مغرب کی آغوش میں جا سویا۔


،لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور ،کوئٹہ اور ملتان سمیت ملک کے مختلف شہروں میں 2023کے سورج کے غروب ہونے کا خوبصورت نظارہ کیا گیا،سال 2023 میں کبھی خوشی کبھی غم،پر مسرت اور مشکل اوقات کا سامنا رہا ، مہنگائی کے حملے تسلسل سے جاری رہے ۔

شہریوں نے نئے سال سے نئی امیدیں و توقعات وابستہ کر لیں،سب سے پہلے 2024کاسورج نیوزی لینڈ میں طلوع ہوا،نئے سال کو شاندار انداز میں ویلکم کیا گیا، نیوزی لینڈ کے بعد سڈنی میں سال نو کاجشن منایا گیا،گوگل بھی نئے سال کی خوشیوں میں شریک رہا اور اپنے ڈوڈل کو تبدیل کردیا۔

فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے پاکستان میںنئے سال کی تقاریب پر پابندی رہی،ہوائی فائرنگ،ون ویلنگ کرنے والے متعدد افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔