بچوں کی موجیں،پنجاب کے سکولوں میں تعطیلات بڑھادی گئیں

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)بچوں کی موجیں،سردی کی شدت بڑھنے پر پنجاب حکومت نے سکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات بڑھادیں۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیاسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات 9 جنوری تک ہوں گی،پنجاب بھر میں سرکاری و نجی سکول اب 10 جنوری کو کھلیں گے،واضح رہے لاہور میں سردی کی شدت کو دیکھتے ہوئے والدین نے چھٹیوں میں اضافے کا مطالبہ کیا تھا۔