لاہور (خبر نگار،کرائم رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ایمرجنسی سروسز اکیڈمی ٹھوکر نیاز بیگ کا دورہ کیا اور ریسکیورزپاسنگ آﺅٹ پریڈ کی تقریب میں شرکت کی،محسن نقوی نے ایمرجنسی میں ریسکیورز کے رسپانس کامشاہدہ کیا ،بہترین تربیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ریسکیوکی ڈرلز کیں۔
وزیر اعلیٰ نے ریسکیورز کی سوئمنگ کی تربیت دیکھی اورگرنے والی عمارت سے لوگوں کو ریسکیو کرنےوالے آلات ،مشینری کا معائنہ کیا ،کنوئیں میں گرنے والے افراد کو با حفاظت ریسکیو کرنے کا مظاہرہ دیکھا ،ڈوبنے والے افراد کو بچانے کی تربیتی مشق ،سی آر پی اور شفٹنگ کے عمل ، ریسکیو بائیکس سروس کی مشق، آگ بجھانے کے طریق کار،برن ہوم اور فائر ٹاور کا بھی معائنہ کیا ،مظاہروں کے دوران فائر ٹاور کی بلند عمارت سے ریسکیو رقومی پرچم لےکر مہارت سے نیچے اترا ، وزیر اعلیٰ کو قومی پرچم پیش کیا۔
محسن نقوی نے ریسکیورز کی پیشہ وارانہ تربیت ،مہارت کو سراہا، وزیراعلیٰ کوپاس آوٹ ہونے والے چاروں صوبوں کے ریسکیورز نے سلامی دی،محسن نقوی نے تربیت کے دوران نمایاں کارکردگی کامظاہرہ کرنے والے چاروں صوبوں کے ریسکیورز کو شیلڈز ،انعامات دئیے،ڈائریکٹر جنرل ایمرجنسی سروسز اکیڈمی ڈاکٹر رضوان نصیر نے ریسکیورز سے حلف لیا۔
بعدازاں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا ہر چوتھے مریض کو دل کی تکلیف کا مسئلہ ہے، ایک زندگی بچانا انسانیت بچانے کے مترادف ہے، ریسکیو 1122 کی 800 ایمبولینسز میں ہارٹ ایمرجنسی ریسپانس کےلئے30 کروڑ کی لاگت سے آٹومیٹڈ ایکسٹرنل ڈیفبریلیٹر ایکیوپمنٹ فراہم کرنے کا اعلان کرتا ہوں، 30 کروڑ روپے کی لاگت سے اے ای ڈی ایکیوپمنٹ جلد از جلد فراہم کرینگے، 30 کروڑ کا اے ای ڈی سامان نہیں بلکہ زندگی اہم ہے، ایک زندگی بچانے پر ہزاروں لوگ دعا کرتے ہیں۔
وزیر اعلیٰ نے کہاچاروں صوبوں کے جوانوں کو فخر ہونا چاہیے آپ بین الاقوامی سطح پر تشخص رکھنے والی اکیڈمی سے کوالیفائی کرکے جارہے ہیں،پنجاب سے باہر کے ریسکیورز ٹریننگ کےساتھ محبت کا پیغام بھی لیکر جائیں۔
دریں اثنا وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی میو ہسپتال پہنچے ،فنشنگ کے کاموں ،تعمیراتی سرگرمیوں کا معائنہ کیا ،محسن نقوی نے کہا جنوری کے آغاز میں ایمرجنسی بلاک کو اپ گریڈیشن کے بعد کھول دیا جائے گا،مریضوں ،تیمارداروں کی سہولت کیلئے مناسب سائن بورڈز لگائے جائیں۔
مزید برآںوزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے الفلاح بلڈنگ میں سرمایہ کاروں کی سہولت کیلئے قائم بزنس فیسیلیٹیشن سنٹر کا دورہ کرکے ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کےلئے قائم برق رفتار ون ونڈو آپریشن کا جائزہ لیا،محسن نقوی نے ہدایت کی سرمایہ کاروں کی سہولت کیلئے این او سیز کا مقرر ہ مدت میں اجرا یقینی بنایا جائے،پنجاب حکومت کا فلیگ شپ پروگرام کا مقصد سرمایہ کاروں کیلئے آسانیاں پیدا کرنا ہے، 20 صوبائی و وفاقی محکمے ایک چھت تلے خدمات فراہم کررہے ہیں،فیصل آباد، سیالکوٹ، گوجرانوالہ،راولپنڈی اور ملتان میں بھی بزنس فیسیلیٹیشن سنٹر ز فنکشنل کرینگے۔
کارڈیک ایمرجنسی میں چند لمحوں کی تاخیر خطرناک ثابت ہو سکتی ہے،پروفیسر سید عمران الحسن
ٹوبہ ٹیک سنگھ ،خوفناک ٹریفک حادثہ، ایک خاندان کے 8 افراد جاں بحق
کویت ، ایرانی ڈرون حملے میں 2 اطالوی شہری ہلاک،پاکستانی سمیت4افراد زخمی
محفوظ دوا ایپ کااجرا،پاک چین تعاون حقیقی معنوں میں ستاروں تک جا پہنچا، وزیراعظم
مکہ اتحاد کے اجلاس میں یمن تنازع پر تبادلہ خیال کیا جائےگا، خواجہ آصف
جناح ہاوس جلاو گھیراوکیس میں فلک جاوید کی درخواست ضمانت خارج
حکومت کےساتھ معاہدے پر اتفاق ، 29 نومبر کو اگلا لائحہ عمل دوں گا، نعیم الرحمن
آزاد کشمیر حکومت کا 100روزہ ترقیاتی پلان ،اربوں روپے مختص
پی ٹی آئی کے بغیر بھی انتخابی اصلاحات کمیٹی کی تشکیل کا آپشن موجود ہے،طارق فضل چودھری
نئے صوبوں کے معاملے پر پی ٹی آئی میں پھوٹ،پارلیمانی پارٹی اجلاس میں تلخ جملوں کا تبادلہ



















