کوئی کارکن شہید ہوا تو چیف جسٹس، الیکشن کمشنر ذمہ دار ہوں گے،فضل الرحمن

اسلا م آباد(بیورورپورٹ)سربراہ جے یوآئی فضل الرحمن نے کہا ہے عدالتی مارشل لا کا ماحول بنا دیا گیا ،کوئی کارکن شہید ہوا تو چیف جسٹس، الیکشن کمشنر ذمہ دار ہوں گے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے فضل الرحمن نے کہاعدالتی حکم پر شیڈول جاری کرنا ہے تو الیکشن کمیشن آزاد کیسے ہے؟ اگر ایک بھی کارکن شہید ہوا تو چیف الیکشن کمشنر ،چیف جسٹس ذمہ دار ہوں گے،تحفظات کا اظہار کریںتو کہا جاتا ہے الیکشن سے بھاگ رہے ہیں، جب امن و امان کی صورتحال،موسم کی صورتحال ایسی ہوگی تو کیا ہوگا،ٹرن آوٹ ہی موسم کے سبب نہ ہونے کے برابر ہوگا تو پھر کیا ہوگا اس لئے کہا صورتحال کو دیکھا جائے، سیٹ ایڈجسٹمنٹ یا سیاسی اتحاد کا فیصلہ ضلعی قیادت پر چھوڑ دیا ۔

سربراہ جے یوآئی نے کہامسلسل کہہ رہے ہیں الیکشن کیساتھ پرامن ماحول بھی لازم ہے،امیدواروں کے کاغذات نامزدگی چھیننا اصولی طور پر غلط ہے،پی ٹی آئی کےساتھ زیادتی نہیں ہورہی بلکہ نمایاں کیاجارہاہے،بدقسمتی سے نگراں وزیراعظم کو سیاست کی ابجد کا بھی علم نہیں۔

فضل الرحمن نے کہاعام آدمی کو اچھی زندگی گزارنے کا موقع حاصل ہونا ہماجدوجہد میں شامل ہے، ابھی تک وطن عزیز کو اسلامی مملکت کی شناخت نہیں دے سکے، حکومتیں آتی ہیں مگر مصلحتوں کا شکار ہو کر اپنا وقت گزار دیتی ہیں، 9/11 کے بعد حکمرانوں کی ترجیحات اسلامی پاکستان کی نہیں رہیں،فاٹا کے عوام کو حق ملنا چاہئے۔

سربراہ جے یوآئی نے کہاامارات اسلامیہ افغانستان نے مجھے باضابطہ دورے کی دعوت دی ،پاکستان ،افغانستان کا داخلی امن مقصود ہے،جلد کابل کادورہ کرونگا،پڑوسی ممالک کےساتھ باہمی احترام کے قائل ہیں، مسائل کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں،بھارت ہٹ دھرمی کی بجائے کشمیریوں کو استصواب رائے کا حق دے،فاٹا کے عوام کو حق ملنا چاہئے ،دنیا اسرائیل کے جنگی جرائم کا نوٹس لے۔