کراچی (بیورورپورٹ)سابق صدر آصف زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے بےنظیر شہید کی شہادت کو 16سال گزر جانے کے بعد بھی انصاف کے انتظار میں ہیں۔
سابق وزیراعظم کی 16ویں برسی پر (ایکس سابق ٹوئٹر)پر جاری پیغام میں آصفہ بھٹو زرداری نے کہا2007کے اس تاریخ سیاہ دن کو یاد کر رہے ہیں جب والدہ بینظیر بھٹو کو شہید کردیا گیا،16برس بیت گئے لیکن جدائی کا دکھ اور نقصان کا احساس اس طرح ہو رہا ہے جیسے وقت ٹھہر گیا ہو۔
16سال گزرنے کے بعد بھی انصاف کے منتظر ہیں،آصفہ بھٹو

















