بلے کا نشان واپس لینے کیلئے پشاور ہائیکورٹ جائینگے،پی ٹی آئی

پشاور(بیورورپورٹ)پی ٹی آئی نے بلے کا نشان واپس لینے کیلئے پشاور ہائیکورٹ جانے کااعلان کردیا۔

مرکزی ترجمان معظم بٹ نے کہاالیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابی نشان واپس لینے کےخلاف پشاور ہائیکورٹ میں دائر کرنے کیلئے پٹیشن تیارکرلی ،الیکشن کمیشن نے غیر قانونی فیصلہ کیا ،غیر متعلقہ شخص کی درخواست پر انتخابی نشان واپس لینا غیرقانونی ہے،فیصلہ کالعدم قراردیاجائے۔