قائد کا یوم پیدائش جوش وجذبے سے منایا گیا، شہر شہر تقاریب

کراچی،لاہور،پشاور،کوئٹہ (بیورورپورٹ،خبر نگار)بانی پاکستان قائد اعظم کا یومِ پیدائش ملی جوش و جذبے سے منایا گیا، دن کا آغاز ملکی سلامتی، ترقی وخوشحالی کی خصوصی دعاﺅںاور توپوں کی سلامی سے ہوا،شہر شہر سرکاری و نجی سطح پر سیمینارز، کانفرنسز اور تقاریب منعقد کی گئیں۔

مزار قائد پر گارڈز تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی،پاکستان ملٹری اکیڈمی (کاکول) کے چاق و چوبند دستے نے گارڈز کے فرائض سنبھال لئے، تقریب کے مہمان خصوصی میجر جنرل افتخار حسن چودھری تھے،تقریب کے دوران بانی پاکستان کو قوم کی جانب سے سلامی پیش کی گئی اور قومی ترانہ پڑھا گیا،مہمان خصوصی میجر جنرل افتخار حسن چودھری نے مزار پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی، مہمانوں کی کتاب میں تاثرات قلمبند کئے،بعدازاں صدر مملکت عارف علوی، نگران وزیراعلیٰ سندھ مقبول باقر ، گورنر کامران ٹیسوری نے مزار قائد پر حاضری دی، صدر مملکت نے مزار قائد پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی۔