حلقہ بندیوں پر اعتراضات انتخابی نتائج کے بعد سنیں گے،الیکشن کمیشن

اسلام آباد (بیورورپورٹ)حلقہ بندیوں پر اعتراضات انتخابی نتائج کے بعد سنیں گے،الیکشن کمیشن نے بڑا فیصلہ سنادیا۔

فیصلے میں کہا گیاحلقہ بندیوں پر اعتراضات عام انتخابات کے نتائج مرتب کرنے کے بعد سنیں گے،ای سی پی فیصلے میں سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے کا بھی حوالہ دیا جس کے مطابق سپریم کورٹ نے شیڈول اجرا کے بعد حلقہ بندیوں پر اعتراضات کو سننا انتخابی پروگرام کو متاثر کرنے کے مساوی قرار دیا۔