بھارتی گجرات میں اسرائیل سے تعلق رکھنے والے بحری جہاز پر ڈرون حملہ،عملہ محفوظ

گجرات(مشرق نیوز)بھارتی گجرات میں اسرائیل سے تعلق رکھنے والے بحری جہاز پر ڈرون حملہ،عملہ محفوظ رہا

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیل سے تعلق رکھنے والے بحری جہاز پر ڈرون حملہ بھارتی گجرات کے ساحلی علاقے میں ہوا ،برطانوی میری ٹائم کمپنی نے کہا آگ کو فوری بجھادیا،جہاز کا عملہ محفوظ ہے،کیمیکل مصنوعات سے بھرے جہاز پر افریقی ملک لائبیریا کا جھنڈا لگا تھا۔

بھارتی حکام نے دعویٰ کیاجہاز سعودی عرب سے خام تیل لےکر بھارتی بندرگاہ جا رہا تھا، عملے میں 20 بھارتی بھی شامل ہیں،مطابق حملے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔