پرتھ ٹیسٹ ،قومی ٹیم پہلی اننگز میں271پر ڈھیر،آسٹریلیاکو برتری

پرتھ (مشرق نیوز)پرتھ ٹیسٹ میں قومی ٹیم پہلی اننگز میں 271پر ڈھیر،آسٹریلیا نے دوسری اننگ میں 2 وکٹ کے نقصان پر 84 رنز بنا کر 300 رنز کی برتری حاصل کرلی۔


پاکستان ٹیم نے تیسرے روز اپنی نامکمل پہلی اننگ کا آغاز 2 وکٹ 132 رنز سے کیا، خرم شہزاد 7 رنز پر پیٹ کمنز کی گیند پر بولڈ ہوگئے،بابر اعظم کو 21 رنز پر مچل مارش نے پویلین کی راہ دکھائی،امام الحق 62 رنز پر نیتھن لائن ،سرفراز محض 3 رنز بنا کر مچل سٹارک کا شکار بنے۔

سعود شکیل 28 رنز پر جوش ہیزل ووڈ اور فہیم اشرف کو 9 رنز پر پیٹ کمنز نے پویلین چلتا کیا، عامر جمال 10 ،شاہین شاہ آفریدی 4 رنز بناسکے۔


تیسرے دن کے اختتام پر آسٹریلیا نے 2وکٹوں کے نقصان پر 84رنز بناکر 300رنز کی برتری حاصل کرلی۔