گالف بال کی بناوٹ میں ترمیم کا فیصلہ

لندن (مشرق نیوز) گالف کی عالمی تنظیموں یو ایس گالف ایسوسی ایشن اور برطانیہ کی آر اے اینڈ نے گالف بال کی بناوٹ میں ترمیم کا فیصلہ کیا ہے جس سے گالفرز کی طویل فاصلے کی ہٹ کم از کم 15 گز تک کم ہوجائے گی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق گالف کی عالمی تنظیموں نے گالفرز کی لانگ ڈرائیوز کو محدود کرنے کےلیے گیند کی بناوٹ میں چند ترامیم کا فیصلہ کیا ہے۔ان ترامیم کی تفصیلات ابھی جاری نہیں کی گئیں، بناوٹ میں تبدیلی والی گیندیں ایلیٹ کی سطح پر 2028ءسے استعمال کی جائیں گی جبکہ ری کری ایشنل کی سطح پر 2030ءسے استعمال ہوں گی۔گالف گیندوں میں نئی ترامیم کے نتیجے میں پروفیشنلز کی ہٹس میں گیند کا سفر 15 گز کم ہوجائے گا جبکہ امیچر گالفرز کی ہٹ پر یہ فرق 5 گز تک رہنے کا امکان ہے۔