عظیم کرکٹر بننے کیلئے وسیم اکرم کا حارث روف کو مشورہ

کراچی (مشرق نیوز) پاکستان کے سابق لیجنڈری فاسٹ بولر وسیم اکرم نے حارث روف کو مشورہ دیا ہے کہ عظیم کرکٹر بننا ہے تو ٹیسٹ کرکٹ کھیلنی چاہیے۔ایک انٹرویومیں وسیم اکرم نے کہاکہ آج کل وائٹ بال کے کئی سپیشلسٹ کرکٹرز ہیں، ٹیسٹ کرکٹ بڑے کھلاڑیوں کا کھیل ہے، 8 اوورز کا اسپل کروانا ہوتا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی میں آپ 4 اوورز کروا کر فائن لیگ پر صرف فیلڈنگ کرتے ییں، ٹیسٹ کرکٹ ایک لمبی ریس جیسا ہے۔سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا کہ شان مسعود کیلئے یہ دورہ مشکل ہوگا، یہ کسی بھی نوجوان کپتان یا ٹیم کیلئے مشکل دورہ اور بڑا امتحان ہوگا نیا کپتان، نئی منیجمنٹ سب کیلئے وقت لگے گا۔