غزہ: اسرائیلی بمباری میں مزید 350 فلسطینی شہید

غزہ ،جینوا ،(مشرق نیوز)غزہ میں اسرائیلی بمباری میں مزید 350 فلسطینی شہید ، مغربی کنارے پر بھی 6 شہادتیں،جھڑپوں میں سابق اسرائیلی آرمی چیف کا بیٹا،میجر ہلاک ہو گیا جبکہ قوام متحدہ میں فلسطینیوں کے حق میں 5 قراردادیں منظور تفصیلات کے مطابق غزہ پر اسرائیل کے وحشیانہ حملے جاری ہیں جہاں بمباری سے مزید 350 فلسطینی شہید ہوگئے جبکہ مغربی کنارے پر کارروائی میں بھی 6 فلسطینی شہید ہوئے،اسرائیلی فوج کے مطابق اس نے غزہ میں 250 اہداف کو نشانہ بنایا اور زمینی آپریشن میں اس کے مزید 2 فوجی مارے گئے جس کے بعد زمینی آپریشن میں ہلاک فوجیوں کی تعداد89 ہوگئی ہے،اسرائیل نے غزہ کی قدیم اور سب سے بڑی مسجد پر بمباری کی اور اسے شہید کر دیا،عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب مغربی کنارے پرکارروائی کی جس دوران نہتے فلسطینیوں کو فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا،فلسطینی وزارت صحت نے اسرائیلی فوج کی کارروائی میں 6 فلسطینیوں کی شہادت کی تصدیق کی ہے ادھر برطانوی وزیر دفاع گرانٹ شیپس نے کہا ہے غزہ میں حماس کی جگہ حکومت سنبھالنے کےلئے فلسطین اتھاٹی کو راضی کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جس سے مشرق وسطیٰ میں امن بحالی میں مدد ملے گی علاوہ ازیں اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی میں امریکہ سمیت 10 ممالک کی غیر حاضری میں فلسطینیوں کے حق میں پیش کی گئی 5 قراردادیں منظور کرلیں گی،عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطینیوں کے حق میں پیش کی گئی قراردادوں میں اسرائیلی جارحیت کی تحقیقات کرانے سمیت امدادی کاموں، بے گھر ہونے والوں کے اثاثوں کے تحفظ، یہودی آبادکاروں اور بنیادی حقوق کی عدم فراہمی شامل ہے،سب سے پہلے فلسطینی پناہ گزینوں کے اثاثوں کے تحفظ سے متعلق قرارداد پیش کی گئی جسے 163 ارکان کی حمایت سے منظور کرلیا گیا،امدادی کاموں سے متعلق پیش کی گئی قرارداد کو 165 ووٹ ملے،یہودی آبادکاروں کی بستیوں کےخلاف قرارداد کے حق میں 149 ممالک نے ووٹ دیا جبکہ بنیادی حقوق کی فراہمی سے متعلق قرار بھی 168 ووٹس سے منظور ہوگئی تاہم فلسطینیوں کے حقوق کےخلاف اسرائیلی کارروائیوں کی تحقیقات سے متعلق قرارداد کو صرف 86 ووٹ ملے حاصل ہوئے اور 12 ممالک نے مخالفت کی جبکہ 75 ممالک رائے شماری کے وقت اجلاس سے غیرحاضر رہے۔