نارووال(بیورورپورٹ)وویمن پروٹیکشن سنٹر/ شیلٹر ہوم نارووال میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
ڈسٹرکٹ وویمن پروٹیکشن آفیسرنارووال ماہم رشیدنے کہاہے کہ خواتین کی پروٹیکشن کے حوالے سے قوانین کے متعلق آگاہی وقت کی اہم ضرورت ہے۔خواتین معاشرے کا اہم حصہ ہیں،نجی شعبہ زندگی میں خواتین کا کردار کسی سے ڈھکا چھپا نہیں اس کے حوالے سے معاشرے میں خواتین کے کردارکوفراموش نہیں کیاجاسکتا۔اس سلسلہ میں خواتین کی اہمیت،ان کے تحفظ بارےمزیداقدامات کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے محکمہ سوشل ویلفیئراینڈبیت المال کےزیراہتمام پروٹیکشن آف وویمن اگینسٹ وائیلنس کے حوالے سے منعقدہ سیمینار میں خطاب کے دوران کیا۔
پروٹیکشن آف وویمن اگینسٹ وائلنس ایکٹ 2016 (ترمیم شدہ 2022) کے حوالے سے وویمن پروٹیکشن سنٹر/ شیلٹر ہوم (دارالامان) نارووال میں آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا،سیمینارکےاختتام پروویمن پروٹیکشن کے حوالے سے آگاہی ریلی بھی نکالی گئی۔
خواتین پروٹیکشن قوانین بارے آگاہی وقت کی ضرورت ہے، ماہم رشید

















