نیویارک(بیورورپورٹ)پاکستانی امریکن بزنس مین ایڈم خان اعظم نے ڈسٹرکٹ نمبر 7نیویارک سے بطور ڈیموکریٹ سٹیٹ اسمبلی الیکشن میں حصہ لینے کااعلان کردیا۔
فورتھ پلر کے چیئرمین فاروق مرزا،خواجہ فاروق، سیدشہباز شاہ،کامران ملک ودیگر صحافیوں سے دوران ملاقات گفتگو کرتے ہوئے ایڈم خان اعظم نے کہامیرا سیاسی گھرانے سے تعلق ہے،بے لوث خدمت خون میں رچی بسی ہے،پاکستانی سمیت تمام کیمونٹی کو ساتھ لیکر چلوں گا،صحت وتعلیم کیلئے بہتر قانون سازی منشور میں شامل ہے،کامیاب ہونے کے بعد اسمبلی میں عوام کی حقیقی آواز بنوں گا،تمام مسائل کاحل ترجیح ہوگی،عوام کی تمام مشکلات سے آگاہ ہوں،خاتمے کیلئے تمام کوششیںبروئے کار لائیں گے۔
ایڈم خان اعظم نے مزید کہا پاکستانی،بھارتی سمیت تمام کمیونٹیز میرا دستے بازو بن کر فنڈ ریزنگ کریں،50روپے بھی میرے لیے ملین ڈالر کے برابر ہوں گے،زیادہ سے زیادہ فنڈ ریزنگ سے واضح پیغام جائے گا عوام کی اکثریت میرے ساتھ ہے ،تمام کمیونٹیز ملکر ڈیموکریٹ پارٹی سے مجھے نامزد کرنے کامطالبہ بھی کرے۔
اس موقع پر تمام صحافیوں نے بھر پور حمایت کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہاپاکستانی امریکن بزنس مین ایڈم خان اعظم کی کامیابی کیلئے بھرپور مہم چلائیں گے تاکہ وہ کامیاب ہوکر مسائل حل اور عوام کی خدمت کرسکیں۔
آئی جی پنجاب کا ڈیپوٹیشن پر گئے افسران کی واپسی کا حکم
محکمہ ماہی پروری، جھینگا فارمنگ کا فروغ پر حکومتی دعوﺅں کے باوجود عملی نتائج پر سوالیہ نشان
پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات میں پیشرفت،جماعت اسلامی نے احتجاج کا نیا محاذ کھول دیا
نئے صوبوں کے معاملے پر تمام سیاسی جماعتیں پارلیمنٹ میں کھل کر بحث کریں :سپیکر پنجاب اسمبلی
ملک کی معاشی ترقی ، خوشحالی میں پیشہ ور ماہرین کا کردار انتہائی اہم ہے: چیئرمین سینٹ
دل کے مریضوں کیلئے طویل نیند خطرے کی علامت
محسن نقوی کی چودھری شجاعت سے ملاقات، انتظامی یونٹس بارے تبادلہ خیال
لکی مروت ، پولیس وین میں دھماکہ، دو اہلکاروں سمیت 5افراد زخمی
ہرشیت رانا کی اکڑ ختم، پاکستانی کھلاڑیوں نے بولتی بند کردی
اداکار سلمان خان نے شردھا کپور سے معافی مانگ لی

















