واشنگٹن (خواجہ فاروق)عافیہ صدیقی کے وکیل کلائیو سٹیفورڈ نے انکشاف کیا ہے عافیہ کو دو بار جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا،حکومت پاکستان 2بار جنسی زیادتی کے واقعات سے آگاہ ہے، امریکی جیلوں میں جو سلوک عافیہ کےساتھ کیا جا رہا ہے وہ جنسی بدسلوکی کے لحاظ سے ناقابل بیان ہے۔
وکیل کلائیو سٹیفورڈ سمتھ نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہاعافیہ نے جنسی زیادتی کا بتایا جس کے بعد شکایت داخل کی گئی،وکیل کلائیو سٹیفورڈ نے کہا بگرام جیل میں بھی ڈاکٹر عافیہ سے جنسی زیادتی کی گئی تھی، ڈاکٹر عافیہ سے بگرام میں جنسی زیادتی بطور تفتیشی حربہ کی گئی،ڈاکٹر عافیہ سے آئے دن بدسلوکی اور تشدد کیا جاتا ہے، امریکی شہری کی حیثیت سے جو کچھ امریکی جیلوں میں عافیہ کے ساتھ کیا گیا اس پر مجھے شرمندگی ہے،کلائیو سٹیفورڈ نے کہا عافیہ نے مجھے جو تفصیلات بتائیں انتہائی تشویش ناک اور سب سچ ہیں،پاکستان کو امریکہ سے عافیہ کی واپسی کے معاملے کو ترجیح دینا ہو گی۔
عافیہ کو2بار جنسی زیادتی کا نشانہ بنایاگیا،وکیل کاانکشاف

















