امریکہ کی اسرائیل سے فلسطینیوں کوبیدخل نہ کرنے کی اپیل
واشنگٹن (مشرق نیوز) امریکہ نے اسرائیل سے کہا ہے کہ وہ لوگوں کے نئے اور بڑے پیمانے پر اخراج سے گریز کرے اور جنوبی غزہ کی پٹی میں اپنی زمینی کارروائی کے دوران شہریوں کے تحفظ کیلئے مزید کوششیں کرے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی وزارت خارجہ نے پیرکوایک بیان میں کہا کہ امریکہ نے اسرائیل سے کہا ہے کہ وہ لوگوں کے نئے اور بڑے پیمانے پر اخراج سے گریز کرے اور جنوبی غزہ کی پٹی میں اپنی زمینی کارروائی کے دوران شہریوں کے تحفظ کیلئے مزید کوششیں کرے۔

















