مجھے جسپریت بمراہ پسند، بولنگ ایکشن منفرد ہے: نیرج چوپڑا
نئی دہلی (مشرق نیوز) جیولین تھرو کے مقابلوں میں تاریخ رقم کرنے والے بھارت کے نیرج چوپڑا نے فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کو گیند کی سپیڈ بڑھانےکا طریقہ بتا تے ہوئے کہاہے کہ مجھے جسپریت بمراہ پسند ہیں، ان کا بولنگ ایکشن منفرد ہےایک بیان میں نیرج چوپڑا نے کہا کہ مجھے جسپریت بمراہ پسند ہیں، ان کا بولنگ ایکشن منفرد ہے۔نیرج چوپڑا نے کہا کہ میرے خیال میں رفتار بڑھانے کیلئے بمراہ کو رن اپ تھوڑا لمبا کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ جیولین تھرور کی حیثیت سے ہم اکثر بات کرتے ہیں کہ فاسٹ بولرز کیسے سپیڈ بڑھا سکتے ہیں۔

















