مالدیپ کا تیسری مرتبہ بھارتی فوج کی واپسی کا مطالبہ

دبئی /نئی دہلی (مشرق نیوز) بھارتی وزیر اعظم اور مالدیپ کے صدر محمد معز کے درمیان ملاقات میں ایک دو طرفہ”کور گروپ“قائم کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے تاکہ دوطرفہ تعلقات کو مزید گہرا کیا جاسکے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ بات بھارتی وزارت خارجہ کی طرف سے کہی گئی ۔نریندر مودی اور محمد معز کے درمیان یہ ملاقات دبئی میں موسمیاتی چلنجوں کے خلاف عالمی کانفرنس کے موقع پر ہوئی۔اس ملاقات کے دوران مالدیپ کے جزیرے پر موجود بھارتی فوج کو مالدیپ نے واپس لے جانے کا بھی مطالبہ کیا۔ دونوں نے رہنماﺅں نے اس وجہ سے پائی جانے والی باہمی کشیدگی کم کرنے کی کوشش کی ہے۔