نواز شریف توشہ خانہ ریفرنس میں شامل تفتیش ،جواب جمع

اسلام آباد(بیورورپورٹ)سابق وزیراعظم وقائد ن لیگ نواز شریف توشہ خانہ ریفرنس میں شامل تفتیش ہو گئے۔

احتساب عدالت اسلام آباد میں آصف زرداری، نواز شریف، یوسف رضا گیلانی و دیگر کےخلاف توشہ خانہ ریفرنس کیس پر سماعت جج بشیر نے کی،نواز شریف نے جواب جمع کراتے ہوئے کہاکوئی دستاویز موجود نہیں توشہ خانے سے کوئی گاڑی مانگی ہو، گاڑی لینے کا کوئی مطالبہ بھی نہیں تھا۔

سابق وزیراعظم کے جواب پر احتساب عدالت کے جج بشیر نے نیب پراسیکیوٹر سے پوچھا کیا کریں گے اب، نیب پراسیکیوٹر نے کہا ابھی نوازشریف کا بیان دیکھیں گے پھر مزید کارروائی ہوگی،بعد ازاں عدالت نے سماعت 20 دسمبر تک ملتوی کردی، ذرائع کے مطابق نیب تفتیش کی روشنی میں حتمی رپورٹ عدالت میں جمع کرائے گا۔