ڈسکہ میں شہباز شریف پارک خستہ حالی کا شکار،مویشیوں کے ڈیرے

ڈسکہ(اقبال شاہد) ڈسکہ میں سابق وزیراعظم پاکستان کے نام سے منسوب شہباز شریف پارک میں سہولیات کا فقدان پارک میں لمبی گھاس اورجڑی بوٹیاں اگنے سے مویشیوں نے ڈیرے ڈال لیے۔

مسلم لیگ (ن) کے سابق ادور اقتدار میں مرحوم ایم این اے سید افتخارالحسن شاہ اور پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سابق ایم پی اے نے ڈسکہ کی عوام کیلئے سابق وزیراعظم پاکستان میاں محمدشہبازشریف کے نام سے منسوب ایک پارک پل نہر بی آربی ڈسکہ کے کنارے لاکھوں روپے مالیت سے بنوائی تھی جس میں بچوں کیلئے جھولے وغیرہ بھی لگائے گئے تھے تاکہ بچے آکر یہاں پرلطف اندوز ہوسکیں مسلم لیگ(ن) کا دوراقتدار ختم ہوتے ہی اس پارک کی طرف کوئی توجہ نہیں دی گئی اور اب پارک میں بڑی بڑی گھاس اور جڑی بوٹیاں اگئی ہوئی ہیں اور ساتھ ہی ساتھ گندگی کے ڈھیر بھی لگے ہوئے ہیں پارک میں بچے کم مویشی زیادہ گھومتے ہوئے نظر آتے ہیں لمبی لمبی گھاس اور جڑی بوٹیوں کی وجہ سے بچوں نے اس پارک میں آنا چھوڑ دیا ہے بچے اس پارک میں آتے ہوئے ڈرتے ہیں۔

شہریوں نے بتایاکہ تحصیل ڈسکہ میں بچوں کی تفریح کیلئے کوئی پارک موجود نہیں تھی اس لیے مرحوم ایم این اے سیدافتخارالحسن شاہ المعروف ظاہرے شاہ اورسابق ایم پی اے نے شہبازشریف پارک کو تعمیر کروایاتھاکہ ڈسکہ کے شہری اور بچے یہاں پرسیر و تفریح کرسکیں مگر انتظامیہ کی عدم توجہی سے ڈسکہ کی اکلوتی پارک بھوت بنگلہ کا منظر پیش کرنے لگی ہیں پارک میں لگے ہوئے جھولے بھی ٹوٹ گئے ہیں اور بعض خراب پڑے ہوئے ہیں شہریوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے ۔