مثبت صحافتی سرگرمیوں کیلئے کردار ادا کرینگے، مہر آصف حنیف

سرگودھا( راجہ عبدالحفیظ سے) سرگودھا پریس کلب میں مثبت صحافتی سرگرمیوں اور تفریحی ،فلاحی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے بھرپور کردار ادا کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار صدر مہر آصف حنیف نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

سرگودھا پریس کلب کی مجلس عاملہ کا اجلاس زیر صدارت مہر آصف حنیف ہوا، تلاوت قرآن پاک کی سعادت گلزار علی سید جبکہ ہدیہ نعت سلیمان معظم نے پیش کیا۔جنرل سیکرٹری راناساجد اقبال نے ایجنڈا کے مطابق سابقہ اجلاس کی کاروائی پڑھ کر سنائی جس کی توثیق کردی گئی جبکہ سابق جنرل سیکرٹری میاں محسن رضا اور سابق سیکرٹری اطلاعات ملک اقبال کی رکنیت ختم کرنے کے فیصلہ کی بھی توثیق کی گئی۔


اجلاس میں شکیل گوپا، ذیشان ، اشرف بھٹہ، توقیر ارشد، عبدالحفیظ، وقاص شیخ، اختر مغل، مختار ٹاٹری کی ممبر شپ کی بحالی ،رکنیت کی درخواستیں پیش کی گئیں جنھیں ہاو¿س نے اکثریت رائے سے منظور کر لیا۔عبدالصمد شاہین کی درخواست پر ہاو¿س نے قرار دیا کہہ شاہین فاروقی کا نام گذشتہ سال فہرست ووٹران میں شامل نہیں تھا اور مجلس عاملہ نے ان کی رکنیت منسوخ کردی تھی اور اس فیصلہ کو برقرار رکھا گیا ہے جبکہ سرگودھا پریس کلب کے انتخابات آئین کے مطابق ہر سال 25 جنوری تک منعقد کرانے کے لئے تجویز پر غور کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہہ تین تین ماہ کی اضافی مدت کے ساتھ موجودہ اور آئندہ کی باڈی کام کرے گی اور 2026 ءکے انتخابات آئین کے مطابق مقررہ تاریخ پر ہوں گے، جبکہ مجلس عاملہ کی منظوری سے جاری ہونے والی فہرست ووٹران ہی حتمی ہو گی اور اس میں ریٹرنگ آفیسر کو کسی ووٹ کے اندراج یا حذف کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی ہے مجلس عاملہ کے فیصلوں اور آئین کے منافی ہو گا۔ اور آئین کے مطابق تمام فیصلوں کی منظوری جنرل باڈی سے لی جائے گی۔

سینئر نائب صدر کامران ملک، نائب صدر عثمان شیخ ، جوائنٹ سیکرٹری سلیمان معظم، فنانس سیکرٹری امیر افضل اعوان، سیکرٹری اطلاعات راو¿ عابد مجید ممبران مجلس عاملہ رانا افضل حنیف ، عبدالصمد شاہین، عبدالحنان چوہدری، تصور ملیانہ ،رانا اشرف، سیف خان اور گلزار علی سید نے اپنی تجاویز پیش کئیں۔ اجلاس میں حمد ونعت کمیٹی، سپورٹس کمیٹی، ٹوور کمیٹی، مینٹیننس کمیٹی، لیگل کیمٹی، گارڈن کمیٹی،کلچرل کمیٹی اور ادبی کمیٹی کی منظوری دی گئی۔صدر مہر آصف حنیف نے کلب میں اہم شخصیات اور اعلی افسران کو مدعو کرنے کے علاو¿ہ آئندہ ماہ سپورٹس گالا کے انعقاد کا اعلان کیا ، انھوں نے کہا ممبران کی فلاح و بہبود اور صحافی کالونی کے قیام کےئے بھی کوششیں جاری ہیں جس کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے اجلاس میں ممبر کلب محترمہ عالیہ کنول کے اچانک انتقال پر دلی افسوس اور ان کی فیملی، بچوں سے ہمدردی کا اظہار اور مغفرت کی دعا کی گئی اور فیصلہ کیا گیا کہہ مرحومہ کی صحافتی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے تعزیتی ریفرنس اور قرآن خوانی کرائی جائے گی۔ اجلاس میں فنانس سیکرٹری امیر افضل اعوان نے مالی حساب اور تجاویز پیش کئیں مجلس عاملہ نے مالی حساب کی منظوری دے دی۔ آخر میں ممبر کلب شیخ نعیم طاہر اور ممبر مجلس عاملہ عمر فاروق گوندل کی اہلیہ کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی گئی۔