سانگلاہل(سفیر آصف)ضلعی حکومت ننکانہ صاحب نے رکشہ مالکان کو رکشے رجسٹرڈ کرنے کیلئے 31دسمبر تک کی ڈیڈ لائن دےدی،ضلع بھر میںغیر قانونی چنگچی رکشہ بنانے والوں کے خلاف کریک ڈاﺅن کا آغازکیا جارہاہے،غیر قانونی طور پر رکشہ یا رکشہ کی باڈی بنانے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ڈپٹی کمشنر ننکانہ چوہدری ارشد کی صدارت میں اجلاس ہوا،غیر قانونی رکشہ یا رکشہ کی باڈی بنانے والوں کے خلاف ضلع بھر میں جاری ہونے والے کریک ڈاﺅن کاجائزہ لیا گیا،اجلاس میںایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس /ڈی آرٹی اے رائے ذولفقار علی،اسسٹنٹ کمشنر ننکانہ اللہ توکل وٹو،چیف آفیسر ضلع کونسل عامر اختر بٹ،سی او میونسپل کمیٹی ننکانہ راﺅ انوار،سی او میونسپل کمیٹی سانگلاہل فرخ عدنان ندھو سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس /ڈی آرٹی اے رائے ذولفقار علی نے اس موقع پر غیر قانونی چنگچی رکشہ بنانے والوں کے خلاف کریک ڈاﺅن بارے ڈپٹی کمشنر ننکانہ کو تفصیلی بریفنگ دی،ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے کہا کہ سپیشل برانچ ودیگر متعلقہ ادارے غیر قانونی طور پر رکشہ کی باڈی بنانے والوں کی نشاندہی کرے اور متعلقہ محکمہ جات ایسے عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی کریں۔
ضلع ننکانہ میں رکشہ کو رجسٹرڈ کرانے کیلئے31دسمبر تک کی ڈیڈ لائن مقرر


















