فیض آباد دھرنا کمیشن نے شاہد خاقان عباسی کو سوالنامہ دیدیا

اسلام آباد (بیورورپورٹ)فیض آباد دھرنا کمیشن نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو سوالنامہ دےدیا،ذرائع کے مطابق کمیشن کی جانب سے 4 صفحات پر مشتمل سوالنامہ دیا گیا ۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا مجھے کمیشن کی جانب سے ٹیلی فون کال پر بلایا گیا تھا،دھرنا ختم کرنے کےلئے معاہدہ حکومت کی جانب سے کیا گیا، دھرنے میں اگر کسی نے قانون توڑا تو قانونی کارروائی ہونی چاہیے،شاہد خاقان عباسی نے کہا معاہدے کا ڈرافٹ میں نے نہیں دیکھا، دھرنا ختم کرانے کا فیصلہ حکومت کا تھا۔