اسلام آباد(بیورورپورٹ)سپیکر قومی اسمبلی ورہنما پیپلز پارٹی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے الیکشن کے بعد ن لیگ،پی پی کی مخلوط حکومت بن سکتی ہے۔
برطانوی میڈیا کو دئیے گئے انٹرویو میں راجہ پرویز اشرف نے کہا اچھا گمان رکھیں، الیکشن8فروری کو ہوجائیں گے، الیکشن کے علاوہ کوئی راستہ نظر نہیں آتا،پی پی رہنما نے کہا الیکشن میں سب کوبرابری کی بنیاد پرموقع ملنا چاہیے، کسی جماعت کے الیکشن لڑنے پرقدغن نہیں ہونی چاہیے،امکان ہے الیکشن کے بعد (ن)لیگ اورپیپلزپارٹی مخلوط حکومت بنائیں،کسی کو 2تہائی اکثریت ملی تو اٹھارویں ترمیم میں تبدیلی کرسکتاہے۔
ن لیگ،پی پی کی مخلوط حکومت بن سکتی ہے،پرویزاشرف


















