مقبوضہ بیت المقدس (مشرق نیوز) غزہ کی پٹی کے شمال اور جنوب میں کئی علاقوں میں اسرائیل اور فلسطینی دھڑوں کے درمیان عارضی جنگ بندی کے دوران ہونے والی خلاف ورزیوں کے جلو میں حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے کہا ہے کہ شمالی غزہ میں جنگ بندی معاہدے کی اسرائیلی خلاف ورزی کے نتیجے میں کشیدگی پیدا ہوئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے اپنے ٹیلی گرام چینل پر پوسٹ کیے گئے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیل کی جانب سے شمالی غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے معاہدے کی واضح خلاف ورزی کے نتیجے میں کشیدگی پیدا ہوئی اور القسام کے ارکان نے اس خلاف ورزی سے اچھے طریقے سے نمٹا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ القسام اس وقت تک جنگ بندی کے لیے پرعزم ہے جب تک کہ اسرائیل اس پرقائم ہے۔ ثالث ممالک سے تل ابیب پر دبا ڈالنے کا مطالبہ کرتا ہے کہ وہ اسرائیل کو زمین اور فضا میں جنگ بندی کی تمام شرائط پر عمل کرنے کے لیے دبا ﺅڈالیں۔
جب تک اسرائیل جنگ بندی پر قائم ہم بھی پابندی کریں گے:القسام

















