بشریٰ کی گرفتاری سے روکنے کی درخواست واپس لینے پر خارج

اسلام آباد (بیورورپورٹ)سابق خاتون اول وچیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ نے کیسز کی تفصیلات اور گرفتاری سے روکنے کی درخواست واپس لے لی۔

بشریٰ کی کیسز کی تفصیلات اور گرفتاری سے روکنے کی درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کی،سماعت کے آغاز میں بشریٰ بی بی کی جانب سے درخواست واپس لے لی گئی،عدالت نے درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔