صائم ایوب کی ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ کے ساتھ پریکٹس
اسلام آباد (مشرق نیوز) نوجوان بیٹر صائم ایوب نے ڈائریکٹر پاکستان کرکٹ ٹیم محمد حفیظ کے ساتھ نیٹ پریکٹس کی۔محمد حفیظ نے امپائر سٹمپ پر کھڑے ہو کر صائم ایوب کی بیٹنگ دیکھی۔نیٹس کے بعد محمد حفیظ نے صائم ایوب سے بیٹنگ کے حوالے سے گفتگو بھی کی۔واضح رہے کہ حال ہی میں دورہ آسٹریلیا کیلئے صائم ایوب کو پاکستان کرکٹ ٹیم کے سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز 14 دسمبر سے شروع ہوگی۔دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 14 سے 18 دسمبر تک پرتھ میں کھیلا جائیگا۔پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 26 سے 30 دسمبر تک میلبورن میں کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ 3 سے 7 جنوری تک سڈنی میں شیڈول ہے۔

















