غزہ (مشرق نیوز) حماس رہنما اسماعیل ہانیہ نے جنگ بندی معاہدے کے قریب پہنچنے کا عندیہ دیدیا۔ ایک بیان میں اسماعیل ہانیہ نے کہا کہ ہم جنگ بندی کے ایک معاہدے تک پہنچنے کے قریب ہیں، حماس نے اپنا موقف قطر کے بھائیوں اور ثالثوں کو پہنچادیا ہے۔
اس حوالے سے خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ جنگ بندی کے ابتدائی 5 روزہ عارضی معاہدے میں زمینی سیز فائر اور جنوبی غزہ میں اسرائیل کے فضائی حملوں کو بھی کم محدود کی جائیگا۔
رپورٹس کے مطابق مجوزہ معاہدے کے تحت 300 فلسطینیوں کو اسرائیلی جیلوں سے رہا کیا جائیگا جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔ اس حوالے سے قطری وزیراعظم نے ایک بیان میں کہا تھا کہ کچھ یرغمالیوں کی رہائی کے بعد عارضی سیز فائر معاہدے میں معمولی مسائل ہیں۔
اسرائیل کیساتھ جنگ بندی معاہدے تک پہنچنے کے قریب ہیں: اسماعیل ہانیہ

















