غزہ،بیجنگ(مشرق نیوز)اسرائیلی دہشتگردی،انڈونیشین ہسپتال پربھی حملہ،ڈاکٹرز سمیت متعدد افراد شہید ہوگئے،ہسپتال سے نکلنے کی کوشش کرنےوالوں پر بھی فائرنگ کی گئی،زخمی ہونےوالوں میں انڈونیشین ہسپتال کے آرتھو پیڈک چیف ڈاکٹر عدنان البرش بھی شامل ہیں،ترجمان نے کہا انڈونیشین ہسپتال کی صورتحال تباہ کن ہے، خدشہ ہے اسرائیلی فورسز وہی کچھ کریں گی جو الشفا ہسپتال میں کیا۔
ادھر غزہ کے سب سے بڑے الشفا ہسپتال میں بچائے گئے 28نومولود بچوں کو علاج کےلئے مصر منتقل کر دیا گیا ،بچوں کوایمبولینس کے ذریعے موبائل انکوبیٹرز میں مصر پہنچایا گیا۔
دوسری جانب سعودی عرب کی قیادت میں مسلم ممالک کے وزرائے خارجہ چین کے دورے پر پہنچے ،ہم منصب وانگ ای نے یقین دلایا غزہ میں جنگ بندی کےلئے اپنا کردار ادا کریں گے، چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے کہا اسرائیل حماس جنگ کے باعث مشرق وسطیٰ کا امن خطرے میں پڑ گیا، جنگ بندی وقت کی اہم ضرورت ہے ،چین اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہے،غزہ میں صورتحال کو قابو اور مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن کےلئے ملکر کام کریں گے،سعودی شہزادے فیصل بن فرحان نے کہا چین سمیت عالمی قوتوں سے مطالبہ ہے اسرائیلی بمباری کو روکنے کےلئے اپنا کردار ادا کریں۔
آئی جی پنجاب کا ڈیپوٹیشن پر گئے افسران کی واپسی کا حکم
محکمہ ماہی پروری، جھینگا فارمنگ کا فروغ پر حکومتی دعوﺅں کے باوجود عملی نتائج پر سوالیہ نشان
پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات میں پیشرفت،جماعت اسلامی نے احتجاج کا نیا محاذ کھول دیا
نئے صوبوں کے معاملے پر تمام سیاسی جماعتیں پارلیمنٹ میں کھل کر بحث کریں :سپیکر پنجاب اسمبلی
ملک کی معاشی ترقی ، خوشحالی میں پیشہ ور ماہرین کا کردار انتہائی اہم ہے: چیئرمین سینٹ
دل کے مریضوں کیلئے طویل نیند خطرے کی علامت
محسن نقوی کی چودھری شجاعت سے ملاقات، انتظامی یونٹس بارے تبادلہ خیال
لکی مروت ، پولیس وین میں دھماکہ، دو اہلکاروں سمیت 5افراد زخمی
ہرشیت رانا کی اکڑ ختم، پاکستانی کھلاڑیوں نے بولتی بند کردی
اداکار سلمان خان نے شردھا کپور سے معافی مانگ لی

















