لاہور(ایم این پی،سپورٹس رپورٹر)آسٹریلیا سے ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی سکواڈ کااعلان،حارث روف دستبردار،متعدد نئے چہرے شامل کرلیے گئے، قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے ٹیم کااعلان کیا۔
18 رکنی ٹیسٹ سکواڈ میں کپتان شان مسعود، بابراعظم، عبداللہ شفیق، امام الحق، حسن علی، فہیم اشرف، ابرار احمد، شاہین آفریدی، عامر جمال، خرم شہزاد، سعود شکیل، سرفراز احمد، میر حمزہ ، رضوان ، وسیم جونیئر ، نعمان علی، صائم ایوب اور سلمان علی آغا شامل ہیں۔
وہاب ریاض نے کہا فاسٹ باولر حارث روف نے خود کو ٹیسٹ کھیلنے سے دستبردار کیا،نسیم شاہ اگلے 3 ہفتوں میں پریکٹس کا آغاز کریں گے،شاہنواز دہانی، شاداب خان، اسامہ میر، عثمان قادر ،نواز کیمپ جوائن کریں گے،صاحبزادہ فرحان ٹاپ سکورر رہے لیکن ابھی سکواڈ میں جگہ نہیں،واضح رہے پاکستان کرکٹ ٹیم 14 دسمبر سے 7 جنوری کے درمیان 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی، پہلا ٹیسٹ 14 سے18 دسمبر کو پرتھ ، دوسرا ٹیسٹ 26 سے 30 دسمبر کو میلبرن جبکہ تیسرا ٹیسٹ 3 سے7 جنوری کو سڈنی میں ہوگا۔
20 افسران کا امریکی تربیتی دورہ مکمل، پروبیشن، پیرول ، پریزن نظام میں اصلاحات کیلئے اہم پیشرفت
وزیر اعلیٰ سے ملاقات کو سیاسی رنگ دینا افسوسناک ہے: پیر اشرف رسول
پنجاب میں گندم کے بیج کی قلت، بلیک مارکیٹنگ ، بدانتظامی کے الزامات
پنجاب، 6 مختلف اضلاع میں سٹیٹ آف دی آرٹ کینسر سنٹرز بنانے کا فیصلہ
SIFC معاونت، پاکستان، جنوبی افریقہ معاشی و تجارتی تعاون کے نئے امکانات
سائنسدانوں نے رات کی بینائی متاثر کرنیوالی نئی جینیاتی بیماری دریافت کر لی
ایشیا کپ رائزنگ سٹار، سوریاونشی نے جان بوجھ کر امپائر کو ٹکر مار دی، ویڈیو وائرل
ایسے مناظر کو اہمیت دیتی ہوں جو اداکاری کے اعتبار سے چیلنج ہوں: کریتی سنن
جو پنجاب مجھے ملا تھا وہ جادو ٹونے سے چلتا تھا: وزیراعلیٰ مریم نواز
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کرانے کیلئے بالکل تیار ہیں: وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری

















