اسلام آباد(بیورورپورٹ)حکومت نے عازمین حج کیلئے اضافی سہولیات پیکیج متعارف کرادیا۔
عازمین سرکاری سکیم میں بھی فیملی کےلئے الگ کمرہ لے سکیں گے،مکہ میں الگ2 اور 3 بیڈ کیلئے60 ہزار سے ایک لاکھ 80 ہزار روپے اضافی دینا ہوں گے،مدینہ میں 35 ہزار اضافی ادا کرکے 3سے 5 دن قیام کی رعایت حاصل کی جاسکتی ہے،قربانی کےلئے 60 ہزار اضافی ادا کرنا ہوں گے،ڈالرز میں ادائیگی کرنے والوں کو بھی کمرے،کم قیام اور قربانی کی سہولیات ملیں گی۔
علاوہ ازیںحج درخواستوں کی وصولی کےلئے 15 قومی بینکوں کی خدمات حاصل کرلی گئیں،نیشنل بینک،حبیب،یونائیٹڈ،فیصل، بینک الحبیب،عسکری ،دی بینک آف پنجاب ،ایم سی بی، الائیڈ،میزان،سونیری اور بینک الفلاح شامل ہیں۔
عازمین حج کیلئے اضافی سہولیات کا پیکیج متعارف

















