حافظ آباد(محمد نواز)ڈپٹی کمشنر حافظ آباد سند س ارشاد سموگ کے تدارک اور فصلوں کی باقیات جلانے والوں کےخلاف کارروائیوں کےلئے خود مختلف دیہات اور کھیتوں میں پہنچ گئیں، ڈپٹی کمشنر نے کھیتوں میں پہنچ کر فصلوں کی باقیات جلانے والے زمینداروں کو بھاری جرمانہ کیا۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا سموگ کا باعث، فصلوں کی باقیات جلانے، دھواں چھوڑنے والے بھٹہ مالکان اور دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے مالکان کسی بھی صورت رعایت کے مستحق نہیں، یہ نہ صرف ماحول کو آلودہ کر رہے ہیں بلکہ انسانی جانوں سے بھی کھیل رہے ہیں،ایسے عناصر کےخلاف بلا تفریق سخت کاروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا، ضلعی انتظامیہ اور دیگر محکموں کے افسران نے فصلوں کی باقیات جلانے، دھواں چھوڑنے والے بھٹوں اور گاڑیوں کے مالکان کو مجموعی طور پر 60لاکھ روپے جرمانہ کیا ہے جبکہ 10سے زائد افراد کےخلاف مقدمات بھی درج کرائے جا چکے ہیں۔
حافظ آباد سند س ارشاد سموگ کے تدارک اور فصلوں کی باقیات کو جلانے والے زمینداروں،کاشتکارو ں اور کسانو ں کےخلاف کارروائیوں کےلئے خود مختلف دیہا ت اور کھیتوں میں پہنچ کر فصلوں کی باقیات کو جلانے والے کسانوں کوموقع پر جرمانہ کیا،دوسری جانب اسسٹنٹ کمشنر حافظ آباد منور حسین، سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی اشفا ق رسول،اسسٹنٹ کمشنر پنڈی بھٹیاں راشد اقبال،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت محمد یوسف سمیت ضلعی انتظامیہ،محکمہ تحفظ ماحولیات اور محکمہ زراعت کے افسران نے ضلع بھر میں سموگ سے بچاو¿ اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائیاں کیں۔
انسداد سموگ ٹیمیں الرٹ،خلاف ورزی پر جرمانے کیے جا رہے ہیں،ڈپٹی کمشنر حافظ آباد
















