پی سی بی کا غیر ملکی کوچز سٹاف کو تبدیل کرنے پر غور

لاہور (مشرق نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے غیر ملکی کوچز اسٹاف کو تبدیل کرنے پر غور شروع کردیا۔ ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر کرکٹ مکی آرتھر کل پی سی بی ہیڈکوارٹر جائیں گے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ مکی آرتھر، کوچ بریڈ برن اور بیٹنگ کوچ اینڈریو پوٹیک کی چھٹی کا امکان ہے۔ پی سی بی نے غیر ملکی کوچز کی جگہ ملکی کوچز رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔سابق کپتانوں سے چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف کی ملاقاتوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق 17 نومبر کو ذکا اشرف آئی سی سی اجلاس میں شرکت کیلئے بھارت جائیں گے، بھارت روانگی سے قبل وہ کپتان بابر اعظم سے ملاقات کریں گے، ملاقات میں ایشیا کپ اور ورلڈ کپ کی کارکردگی پر بات چیت ہو گی۔