مقبوضہ بیت المقدس (مشرق نیوز) فلسطین کے وزیر اعظم محمد اشتیہ نے کہا ہے کہ اسرائیل نے الشفا ہسپتال کو غزہ پر اپنے کنٹرول کا عنوان بنا دیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اشتیہ نے ایک ٹیلی ویژن بیان میں مزید کہا کہ اسرائیل الشفا ہسپتال کے ساتھ غزہ کا دارالحکومت ہے اور اس کے سقوط کا مطلب غزہ کا سقوط ہے۔ یہ صرف زخمیوں، بیماروں، ڈاکٹروں اور طبی عملے کو قتل کرنے کا بھونڈا جواز ہے۔انہوں نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ہسپتالوں پر بمباری، ان کی بجلی کاٹنا، اور ایندھن کو ان تک پہنچنے سے روکنا بین الاقوامی قانون کے مطابق ایک جنگی جرم ہے، جو بھی اسرائیل کو ہتھیار فراہم کرتا ہے وہ بچوں اور خواتین کے خلاف جرائم میں برابر کا مجرم ہے۔محمد اشتیہ نے اس امید کا اظہار کیا کہ اقوام متحدہ غزہ کی پٹی میں جنگ زدہ شہریوں تک امداد پہنچانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے گی۔انہوں نے نشاندہی کی کہ اسرائیل پر بین الاقوامی دبا ہے کہ وہ فنڈز جاری کرے جو اسرائیل روک رہا ہے۔فلسطینی وزیر اعظم نے کہا کہ ان کے ملک کے حکام نے قبرص اور غزہ کی پٹی کے درمیان انسانی بنیادوں پر سمندری گذرگاہ کھولنے کی تجویز پیش کی ہے۔اشتیہ نے کہا کہ ہم غزہ کے لیے انسانی ہمدردی کی راہداری کھولنے کا مطالبہ کرتے ہیں اور انہیں صرف رفح کراسنگ تک محدود نہیں رکھتے۔
اسرائیل الشفا ہسپتال پر قبضے کوغزہ کے سقوط کی علامت بنانا چاہتا ہے: فلسطینی وزیراعظم

















