لندن(مشرق نیوز) برطانیہ میں بھارتی نژاد اور متنازع وزیر داخلہ سویلا بریورمین کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا،عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق وزیراعظم رشی سونک نے وزیر داخلہ بریورمین کو حکمراں جماعت کے ارکان کی جانب سے شدید دباﺅ کے بعد عہدے سے برطرف کردیا،برطانوی وزیراعظم رشی سوناک جو کہ بھارتی نژاد ہیں ان کےلئے اپنی وزیر داخلہ بریورمین جو ان کی ہم وطن بھی ہیںکو عہدے سے ہٹانا مشکل فیصلہ تھا لیکن کنزرویٹو پارٹی کے ارکان کے آگے رشی سوناک کی ایک نہ چلی،وزیر داخلہ نے احکامات کے باوجود پولیس کی جانب سے فلسطین ریلی کے شرکا پر طاقت کا استعمال نہ کرنے پر ڈیپارٹمنٹ کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور فلسطینیوں کو غزہ میں قتل و غارت گیری کی وجہ قرار دیا تھادوسری جانب برطانیہ کے سابق وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کی حیران کن طور پر سیاست میں واپسی ہوگئی اور انھیں ملک کا نیا وزیر خارجہ مقرر کردیا گیا،عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی وزیر داخلہ بھارتی نژاد سویلا بریورمین کی برطرفی کے فوری بعد وزیراعظم رشی سوناک نے اپنی کابینہ میں ایک اور بڑی تبدیلی کا اعلان کردیا،برطانیہ کے سابق وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کو وزیر خارجہ مقرر کر دیا گیا، کیمرون 2010 سے 2016 تک برطانیہ کے وزیراعظم رہے تھے تاہم برطانیہ کے متنازع بریگزٹ ووٹنگ پر استعفیٰ دیدیا تھا، وزارت داخلہ کا قلمدان سویلا بریورمین سے لے کر ڈیوڈ کیمرون کو دیا جائے گا تاہم اس عہدے کےلئے سیکرٹری خارجہ جیمز کلیورلی کے نام کا اعلان کردیا گیا،بعد ازاں برطانوی وزیراعظم کے دفتر سے اعلان کیا گیا کہ سابق وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کو وزیر برائے خارجہ، کامن ویلتھ اور ڈیلوپمنٹ افیئرز مقرر کردیا گیا۔
فلسطینیوں کو قاتل کہنے والی بھارتی نژاد برطانوی وزیر برطرف

















