غزہ کی صورتحال پر مشترکہ عرب، اسلامی غیر معمولی سربراہ اجلاس، جنگ بندی کا مطالبہ

ریاض (مشرق نیوز) سعودی عرب کے شہر ریاض میں اسلامی تعاون تنظیم اور عرب لیگ کے مشترکہ غیرمعمولی اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔ مشترکہ عرب، اسلامی غیر معمولی سربراہ اجلاس کی میزبانی سعودی عرب کر رہا ہے، سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے افتتاحی خطاب کیا۔

مشترکہ عرب، اسلامی اجلاس غزہ میں رونما ہونے والے غیر معمولی حالات کے تناظر میں منعقد ہو رہا ہے، نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں۔