اسلام آباد (بیورورپورٹ)رجسٹرار سپریم کورٹ نے غیر قانونی مقیم غیر ملکی شہریوں کی بے دخلی کیخلاف درخواست اعتراضات لگا کر واپس کر دی،رجسٹرار آفس نے درخواست پر 6 اعتراضات عائد کئے ۔
اعتراض میں کہا گیا درخواست میں آرٹیکل184(3) کا اختیار استعمال کرنے کےلئے مفاد عامہ کے نکتے کی نشان دہی نہیں کی گئی، انفرادی حق تلفی کےلئے آرٹیکل 184(3) کا استعمال نہیں کیا جا سکتا۔
مزید کہا گیا درخواست میں آرٹیکل 184(3) کے استعمال کےلئے مناسب جواز فراہم نہیں کیا گیا، درخواست گزار نے ریلیف لینے کےلئے متعلقہ فورم سے رجوع نہیں کیا، آرٹیکل 248 کے تحت نگران وزیراعظم اور وزرائے اعلیٰ کو فریق نہیں بنایا جا سکتا۔
غیر قانونی تارکین کی بے دخلی کیخلاف درخواست اعتراضات کےساتھ واپس

















