ممبئی (ایم این پی)میکسویل کالاٹھی چارج،شاندار ڈبل سنچری، افغانیوں کے” ارمانوں“ کاخون کردیا،آسٹریلیا نے میچ 3وکٹوں سے جیت لیا۔
ممبئی کے وانکھیڈے کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں افغان کپتان حشمت شاہدی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، افغانستان نے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 291 رنز بنائے۔
اوپنربلے باز ابراہیم زادران نے 3 چھکوں ، 8 چوکوں کی مدد سے 129 رنز کی شاندار اننگز کھیلی،آسٹریلیا کی جانب سے جوش ہیزل ووڈ 2 ،مچل سٹارک، ایڈم زمپا اور گلین میکسویل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
ہدف کے تعاقب میں آسٹریلوی بلے باز ریت کی دیوار ثابت ہوئے،وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں،91پر 7وکٹیں گرنے کے بعد میچ مکمل طور پر آسٹریلیا کے ہاتھ سے نکل گیا یوں لگ رہا تھا افغانستان آرام سے کامیابی سمیٹ لے گا لیکن پھر میکسویل نے بیڑا ٹھایا اور جارحانہ بلے بازی سے افغان ارمانوں کاخون کرتے ہوئے جبڑے سے فتح چھین لی۔
آسٹریلوی بیٹر ان فٹ ہونے کے باوجود وکٹ پر ڈٹے رہے اور گراﺅنڈ کے چاروں اطراف شاندار سڑوکس کھیلے، 128گیندوں پر 201رنز کی دھواں دھار اننگر کھیل کر نہ صرف ٹیم کو فتح دلائی بلکہ سیمی فائنل میں بھی پہنچادیا،میچ وننگ اننگز کھیلنے پر میکسویل کو مین آف دی میچ کاایوارڈ دیا گیا۔
میکسویل کالاٹھی چارج،ڈبل سنچری، افغانیوں کے” ارمانوں“ کاخون کردیا

















