اسلام آباد (مشرق نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ کی ڈائریکٹر میڈیا اینڈ کمیونی کیشن عالیہ رشید نے کہا ہے کہ انضمام الحق کا استعفیٰ ابھی منظور نہیں ہوا۔ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ انضمام الحق نے استعفیٰ کیوں دیا؟ ورلڈ کپ کے موقع پر کسی بورڈ کو شوق نہیں ہوتا کہ کسی تنازع میں پڑے، ان کو فوری طور پر استعفیٰ دینے کی ضرورت نہیں تھی۔عالیہ رشید نے کہا کہ میں فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی سے علیحدہ ہو گئی ہوں، انضمام الحق نے ایک انٹرویو میں کہا ہے ان کا کمپنی سے تعلق تھا۔انہوں نے کہا کہ طلحہٰ، رضوان، انضمام الحق سمیت 4 افراد متعلقہ کمپنی کے پارٹنر تھے، کمیٹی کی جانب سے انضمام الحق کو بلایا جائے گا۔پی سی بی کی ڈائریکٹر میڈیا اینڈ کمیونیکیشن نے کہا کہ انضمام الحق کی اسٹوری میڈیا نے اٹھائی جس کا کریڈٹ میڈیا کو جاتا ہے، رضوان کا کوئی قصور نہیں ہے۔عالیہ رشید نے کہا کہ اگر انضمام چیف سلیکٹر نہیں ہوتے تو ان کا بھی کوئی قصور نہیں ہوتا، کسی بورڈ کو شوق نہیں ہوتا کہ ورلڈ کپ میں اس پر تنقید ہو، کھلاڑی پی ایس ایل کے علاوہ دیگر 2 لیگ کھیل سکتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ڈائریکٹر میڈیا کو بھی بھارتی حکومت نے ویزا نہیں دیا، پاکستان کرکٹ بورڈ مستقبل میں آئی سی سی کے ساتھ یہ معاملہ اٹھائے گا۔
انضمام الحق کا استعفیٰ ابھی منظور نہیں ہوا،عالیہ رشید



















