لاہور (اپنے رپورٹر سے)سابق وزیراعظم وقائد ن لیگ نوازشریف نے ملک بھر میں پارٹی کو مکمل طور پر منظم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
پارٹی ذرائع کے مطابق نوازشریف نے سردار ایاز صادق کو پارٹی منظم کرنے اورپرانے ساتھیوں و روٹھے اراکین کو منانے کا ٹاسک سونپ دیا،سابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے قائد کی ہدایت پر چاروں صوبوں میں رابطوں کا آغاز کر دیا۔
پرانے ساتھیوں و روٹھے اراکین کو منانے کا ٹاسک ایاز صادق کے سپرد
















