لاہور (مشرق نیوز) مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ شاہد خاقان عباسی کے معاملے پر تبصرہ نہیں کرنا چاہیے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الزام ہمیشہ اس وقت لگایا جاتا ہے جب ہمیں پسند نہیں کیا جاتا، سب کا انتخابی نشان بیلٹ پیپر پر ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ ہم کسی کو جیل بھیجنے والے نہیں، ہم نے میدان میں مقابلہ کرنا ہے، کسی کے ہاتھ پاوں بندھے ہوئے نہیں ہونے چاہیے، ہم سمجھتے ہیں کہ سب کو الیکشن میں آنا چاہیے اور برابر موقع ملنا چاہیے۔ خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ کوئی 9 مئی کے واقعات میں ملوث ہے تو وہ عدالت سے ریلیف لے، آج ہم نے سندھ اور بلوچستان کی سیاسی صورت پر بات چیت کی۔
ہماری کوئی بی، سی یا ڈی ٹیم نہیں، اگرکسی کوسیٹ ایڈجسٹمنٹ کی ضرورت ہوئی اوراس نے رابطہ کیا تو پارٹی غورکرے گی، سیاسی رہنماوں کے درمیان ملاقاتیں ہونی چاہیے۔ پاکستان نے افغان بہن بھائیوں کی میزبانی کی، اپنا فرض ادا کیا ہے، سیاسی برادری سے رابطہ رہنا چاہیے، ملاقات بھی ہونی چاہیے، سیاسی میٹنگز تو باقاعدہ طور پر شروع ہو گئی ہیں۔
الزام ہمیشہ اس وقت لگایا جاتا ہے جب ہمیں پسند نہیں کیا جاتا: خواجہ سعد رفیق

















