بھارت دہشتگرد ریاست،عالمی طاقتوں کی خاموشی معنی خیز ہے،بلوچستان حکومت

کوئٹہ( بیورورپورٹ)بلوچستان حکومت نے کہاہے دہشتگردی میں بھارت ملوث ہے، گوادر و دیگر دہشتگردواقعات میں ”را“ کے ملوث ہونے کے شواہد مل گئے،تمام ثبوت ہونے کے باوجود عالمی طاقتوں کی خاموشی معنی خیز ہے،دہشتگردی کے 3بڑے واقعات میں ثابت ہوگیا 2ہمسایہ ممالک بلیک میل کرنا چاہتے ہیں، 31اکتوبر کو ژوب میں ہونےوالے دہشتگردی واقعہ میں 6افغان باشندے ملوث پائے گئے ، بھارت خطے میں بدامنی پھیلارہا ہے ،ایک دن پہلے سوشل میڈیا پر ”را“ کے اکاونٹ مبارکباد دے رہے تھے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے نگران وزیراطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے کہا دہشتگردی وہاں سے ہورہی ہے جن کی 50 سال مہمان نوازی کرتے رہے، بھارت خطے میں تباہی مچا کر اپنی بالادستی قائم کرنا چاہتا ہے،کینیڈین شہری کے قتل سے ثابت ہوگیا بھارت دہشتگرد ریاست ہے، تمام ثبوت ہونے کے باوجود عالمی طاقتوں کی خاموشی معنی خیز ہے،غیرقانونی مقیم غیر ملکیوں کو دی گئی سہولتیں افغانستان میں بھی نہیں مل سکتیں۔