پی پی نے پھر ن لیگ پرنگران حکومت سے گٹھ جوڑ کا الزام لگا دیا

اسلام آباد (بیورورپورٹ)پیپلز پارٹی نے ایک بار پھر ن لیگ پر نگران حکومت سے گٹھ جوڑ کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے سینٹ میں قائد ایوان وزیراعظم کا نمائندہ ہوتا ہے، پھر ن لیگ کے مرکزی رہنما اسحاق ڈار کس حیثیت سے قائد ایوان سینٹ ہیں؟۔

سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی نیئر بخاری نے اپنے بیان میں کہانگران حکومت ،الیکشن کمیشن کو غیر جانبدارانہ رویہ اور طرز عمل ثابت کرنا ہوگا،آزادانہ انتخابات یقینی بنانا اسٹیبلشمنٹ، الیکشن کمیشن اور نگران حکومتوں کی ذمہ داری ہے۔