کابل(مشرق نیوز)افغان وزیراعظم ملا حسن اخواند نے مطالبہ کیا ہے افغانیوں کی تذلیل نہ کریں ،وطن واپسی کےلئے وقت دیا جائے تاکہ عزت کےساتھ اپنے ملک جا سکیں۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق افغانستان کے عبوری وزیر اعظم ملا حسن اخوند نے اپنے بیان میں کہا پاکستان میں غیرقانونی مقیم مہاجرین کا مال ضبط ،تذلیل کرنا اور گھروں کو مسمار کرنا کونسے سے قانون میں ہے؟،عجیب سی ہدایت ہے جو پاکستان کی نگران حکومت نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کودی۔
افغان وزیر اعظم نے کہا اگر آپ کا امارت اسلامی کے ساتھ کوئی مسئلہ ہے تو افہام و تفہیم اور بات چیت سے حل ہو سکتا ہے،بیٹھیں اور بتائیں کیا مشکل درپیش ہے ،غصہ مہاجرین پر مت نکالیں۔
پاکستان غصہ مہاجرین پر نہ نکالے،افغان وزیراعظم

















