چنیوٹ ( ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر محمد آصف رضا نے کہا ہے کہ تمام فٹ پاتھوں اور دکانوں کے سامنے سے تجاوزات کے خاتمہ تک اینٹی انکروچمنٹ آپریشن مسلسل جاری رہے گا، انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز ضلع کونسل کی مشینری و عملہ نے چنیوٹ کے علاقہ رجوعہ میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا۔
رجوعہ کے بازاروں کے دونوں اطراف سے دکانوں کے سامنے سے تاجرا ن کی جانب سے قائم کی گئی تجاوازات کو گرا کر کلیئر کیاگیااور دکانداروں کو وارننگ جاری کی گئی کہ دوبارہ تجاوزات قائم کرنے کی صورت میں سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی ، ڈپٹی کمشنر محمد آصف رضا نے مزید کہا کہ ایڈمنسٹریٹر،اسسٹنٹ کمشنر اور ایم سی افسران کی نگرانی میں عملہ اور مشینری تجاوزات کو بلا تفریق ختم کر رہی ہے ، تجاوزات کو ختم کرنے کے بعد سڑکوں اور بازاروںکی کشادگی کا کام تیزی سے جاری ہے۔
تجاوزات کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا، ڈپٹی کمشنر چنیوٹ

















