ٹی بی کنٹرول پروگرام کے59افسرکھڈے لائن، فنڈز ہڑپ

لاہور(مقصود خالد)محکمہ صحت پنجاب نے پنجاب ٹی بی کنٹرول پروگرام کے تحت تشخیص،علاج اور جرثموں کی تلاش پر تعینات 59 افسران کو کھڈے لائن لگا کر محکمانہ رولز کی دھجیاں اڑا دیں۔

بین الاقوامی معیار کو مد نظر رکھتے ہوئے انٹرنیشنل ٹی بی کنٹرول آرگنائزیشن نے پنجاب میں تشخیص سے علاج تک کے معاملے میں باقاعدہ ایک الگ سیکٹر پنجاب ٹی بی کنٹرول پروگرام کے نام سے بنایا جن کو تمام تر فنڈز بھی بین الاقوامی آرگنائزیشن دیتی ہے تاہم محکمہ صحت نے ان کی کارکردگی کو سست قرار دے کر اربوں روپے کے فنڈز پر نہ صرف اپنا حق بنا لیا ہے بلکہ اس پروگرام میں مصروف تمام ملازمین اور افسران کو کھڈے لائن لگا دیا ہے اور تمام فنڈز پر اپنی اجارہ داری مسلط کردی ہے جس پر بین الاقوامی آرگنائزیشن نے ایکشن لینے کا فیصلہ کیا ہے،دوسری جانب محکمہ صحت کے اس عمل سے محکمہ پنجاب کی ساکھ کو بین الاقوامی سطح پر مجروح بھی کیا گیا ہے۔