لاہور(شوبز رپورٹر)معروف اداکارہ صنم سعید بھی مہاجرین کے حق میں بول پڑیں،صنم سعید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہا پاکستان میں پناہ لینے والے افغان مہاجرین کو زبردستی ملک بدر کرنے سے بنیادی مسائل حل نہیں ہوں گے۔
اداکارہ نے کہا ایسا لگتا ہے حکومت ملک کو درپیش چیلنجز اور مسائل سے نمٹنے کی بجائے توجہ کسی اور طرف منتقل کررہی ہے،ایک دوسرے کے ساتھ ہمدری اور رحم کرنے کی ضرورت ہے۔
مہاجرین کی ملک بدری سے مسائل حل نہیں ہوں گے،صنم سعید



















