ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس میں زرداری سمیت 15 ملزم طلب

اسلام آباد(بیورورپورٹ)ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس میں اہم پیشرفت ،احتساب عدالت نے سابق صدر آصف زرداری سمیت 15 ملزموں کو طلب کرلیا۔

جج بشیر نے ریفرنس پر سماعت کی اور حکم دیا آصف زرداری سمیت تمام 15 ملزم عدالت میں پیش ہوں،ملزموں میں سابق سیکرٹری اعجاز احمد خان، علی اکبر، اعجاز میمن، علی اکبر ابڑو، خواجہ عبدالغنی مجید، مناہل مجید، عبدالندیم بھٹو شامل ہیں۔

عدالت نے تمام ملزموں کو طلبی کے نوٹس جاری کرکے18دسمبر کو پیش ہونے کی ہدایت کردی۔