لاہور (خبر نگار)سابق وزیراعظم وقائد ن لیگ نواز شریف نے پارٹی کا اعلیٰ سطحی اجلاس منگل کو جاتی امرا رائیونڈ میں طلب کر لیا۔
پارٹی ذرائع کے مطابق نواز شریف کی زیرصدارت اجلاس میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال، عام انتخابات سمیت اہم امور پر غور کیا جائےگا ،انتخابی مہم کے آغاز، انتخابی منشور پر بھی تفصیلی مشاورت کی جائےگی۔
دریں اثناقائد ن لیگ نواز شریف پارٹی رہنما طارق فضل چودھری کے صاحبزادے کے انتقال پر اظہار تعزیت کےلئے گھر گئے،مریم نوازبھی ہمراہ تھیں،نواز شریف اور مریم نواز نے طارق فضل چودھری کے صاحبزادے عنزہ طارق کے حادثے میں انتقال پر اظہارتعزیت کیا۔
مزید برآںنواز شریف نے معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے کے انتقال پرتعزیت کا اظہار کیا ،سابق وزیراعظم نواز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام میں لکھا مولانا طارق جمیل کے نوجوان صاحبزادے کی وفات سے دل بہت رنجیدہ ہے،دکھ کی گھڑی میں خاندان کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔
سیاسی سرگرمیوں کاآغاز،نوازشریف نے منگل کو اہم اجلاس بلا لیا
















